Sunday January 19, 2025

” ملک میں افراتفری پھیلنے والی ہے “خود ہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ کروا کر پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی دہائی

اسلام آباد : پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر فواد چوہدری کا انتہائی حیران کن رد عمل سامنے آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں پیداہونے والی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” ملک میں افراتفری پھیلنے کے بہت قریب ہیں ، عمران خان کی جانب سے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا گیاہے لیکن جلد ہی وہ اس بہت ہی مشتعل ہجوم کو نہیں روک پائیں گے اور ہم دیکھیں گے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہو گی ،درآمد شدہ لیڈرز کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔“

عمران خان کے سب سے متنازع مشیر رات کے اندھیرے میں پاکستان سے نکل گئے

‘سن لو! اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ملک،ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا، عمران خان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے سنگین غلطی کرنے سے بچ گئے
یاد رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوناہے جس کیلئے اپوزیشن کے اراکین بسوں کے ذریعے اسمبلی پہنچے ، اجلاس شروع کرنے سے قبل گھنٹیاں بجائیں گئیں ، اراکین اسمبلی کے اندر آنے کے بعد جب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس شروع کروانے کیلئے نشست پر آئے تو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے ان پر لوٹے پھینکے پھر وہ سپیکر کے ڈائس کی جانب چڑھ دوڑے اور انہیں تشدد کانشانہ بنانا شروع کر دیا ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مشکل سے ڈپٹی سپیکر کو بچایا اور ایوان سے لے گئے ۔

زخمی ہونے کے بعد پرویز الٰہی کی ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں ، ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

‘سن لو! اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ملک،ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا، عمران خان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے سنگین غلطی کرنے سے بچ گئے

FOLLOW US