Sunday January 19, 2025

‘ کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بل گیٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

میونخ: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ جرمنی میں منعقدہ سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ اس وقت کورونا کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے ہیں، اس کی وجوہات یہ ہیں کہ لوگ نہ صرف اس کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں بلکہ ان میں قوت مدافعت بھی پیدا ہو رہی ہے۔ایک سوال پر بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔

“ہار جیت ہمارے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہم تو کوشش کرسکتے ہیں” محمد رضوان کا میچ جیتنے کے بعد بیان

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی اس ضمن میں سرمایہ کاری کی جائے تو طبی تحقیق کے میدان میں پیشرفت کر کے دنیا کو بچانے، محفوظ رکھنے اوروبا سے لڑنے میں سب کی مدد کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو دو سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔

کشیدگی کے ا ثرات: یوکرینی صحافی کا روس کے حامی سیاستدان پرلائیو ٹی وی شو میں حملہ

لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشدخان جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ جیمز فالکنر بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے

FOLLOW US