Sunday January 19, 2025

“ہار جیت ہمارے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہم تو کوشش کرسکتے ہیں” محمد رضوان کا میچ جیتنے کے بعد بیان

لاہور : ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، وہ صرف کوشش کرتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ آج کی پچ باؤلرز کیلئے اچھی تھی، ان کی وکٹیں جلدی گر گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسی حساب سے بیٹنگ کرنی پڑی، میچ کے دوران سب سے اہم کنڈیشن کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہوتا ہے۔اس میچ کے دوران ہم نے پلے آف کے میچ کی تیاری کی نیت سے سب لڑکوں کو موقع دیا تاکہ اگلے اہم میچ کی پریکٹس کی جاسکے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشدخان جاتے جاتے ایسی بات کہہ گئے کہ جیمز فالکنر بھی شرم سے پانی پانی ہو جائے

انہوں نے کہا کہ وہ میچ کا پریشر نہیں لیتے اور نہ ہی ذہن میں اس بات کو سوار ہونے دیتے ہیں کہ وہ دفاعی چیمپین ہیں، وہ ہر میچ پر پورا فوکس کرتے ہیں، وہ یہی سوچتے ہیں کہ ہار جیت سے ڈرنا نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور وہ کریں گے باقی اللہ پر چھوڑ دیں گے۔

ملتان سلطانز نے بہترین جبکہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

ثانیہ عاشق بھی دلہن بن گئیں، دولہا کون؟ مریم نواز بھی لال جوڑا پہن کر تقریب میں پہنچ گئیں

FOLLOW US