Monday January 20, 2025

امریکا نے ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی

خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے جوہری معاہدے کی ازسرنوبحالی میں ایرانی سول جوہری پروگرام پرپابندیاں ختم کیں۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے پر غیرملکی کمپنیاں اور ممالک ایران کے سول جوہری پروگرام میں معاونت کرسکیں گے۔ خبرایجنسی کے مطابق ویانا مذاکرات میں ایران کا مطالبہ تھا کہ مزید پیشرفت کیلئے امریکا پابندیاں ختم کرے۔ ایرانی مطالبے پر امریکا کی جانب سے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی جمعے کو کی گئی اور امریکی وزیر خارجہ نے سمری پر دستخط کیے۔

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

یہ پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 2020 میں نافذ کی گئیں تھیں۔ اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھاکہ امریکا کی ایران پر عائد دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔ دوسری جانب ایران نے امریکا کی جانب سےسول جوہری پروگرام پرپابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم کیا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کا اقدام اچھا لیکن ناکافی ہے، کاغذوں پرجوکچھ ہوتاہے وہ اچھا ہوتا ہے لیکن کافی نہیں ہوتا۔

سلطانز کی پانچویں‌ کامیابی، زلمی کو بھی پچھاڑ دیا

حکمران جماعت کے اراکین سے رابطوں کا دعویٰ، ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے

لاہور میں تیز رفتار کار ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارتا ہوا دور تک لے گیا

FOLLOW US