لاہور میں نسبت روڈپرٹریفک وارڈن کو بغیر نمبرپلیٹ والی گاڑی کو روکنا مہنگا پڑگیا۔ ٹریفک وارڈن نے تیزرفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور کار سوار وارڈن کو بونٹ پراٹھائے پہلے دور لے گیا اور پھر سڑک پر گرا کر فرار ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کی نسبت روڈ پر ٹریفک وارڈن فیاض نے گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے کاغذات دینے کے بجائے وارڈن کو ہٹ کیا اور پھر اسے بونٹ پراٹھائے گاڑی بھگادی۔
وارڈن گاڑی کے بونٹ پر 200 میٹر تک اٹکا رہا، کچھ دیر بعد ڈرائیور نے گاڑی تیزی سے موڑ کر اسے نیچے گرایا اور فرار ہوگیا۔ اُدھر پولیس نے فوٹیج کی مدد سے کار سوار کی تلاش شروع کردی ہے۔
کس کے کہنے پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا؟پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کاافسوسناک انکشاف
پانی سرسے اوپر نہیں لوگ سمندر کی تہہ میں جاچکے، وزیراعظم گھبرانے کی اجازت دیں:مانی