Monday January 20, 2025

حکمران جماعت کے اراکین سے رابطوں کا دعویٰ، ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے

اسلام آباد : وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری اور ن لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے حکمران جماعت کے اراکین سے رابطوں کے دعووں پر ایسی بات کہہ دی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’آصف زرداری نے کہا حکومت کے بہت سے لوگ ان کے ساتھ رابطے ہیں،کمال ہے، آپ کے تو رابطے میں ہیں لیکن ہمارے تو زیراثر ہیں یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن کے بہت سے ارکان، اور ہماری خواہش پر ووٹ ڈالتے ہیں یا سینیٹ سے باہر رہ کر اپوزیشن کو اکثریت ہونے کے باوجود شکست دیتے ہیں۔

کس کے کہنے پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا؟پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کاافسوسناک انکشاف

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی اصلیت معلوم ہے،جنہیں ابہام ہے وہ بھی دور ہو جائے گا،آخر ایک دوسرے کے ازلی حریف بالکل مخالف نظریات رکھنے والی جماعتیں اور شخصیات عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ہیں؟انکی لوٹی دولت کو اگر کوئی خطرہ ہے تو اسکا نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو پہلے بھی بتایا تھا،آج دوبارہ بتا رہے ہیں اور آئندہ بھی بتاتے رہیں گے کہ کرپٹ لوگوں کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ صرف عمران خان سے ہے لیکن انشاءاللہ جیت پاکستان کی ہو گی، جیت عمران خان کی ہوگی اور ہار کرپٹ ٹولے کی ہو گی۔

پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ ن لیگ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی فیصلہ کیا۔ ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی قیادت کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے ان 20 اراکینِ قومی اسمبلی کے نام بھی رکھے گئے جو ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان اہلیہ سمیت اومی کرون میں مبتلا ہوگئے، طبیعت کیسی ہے؟

FOLLOW US