Saturday May 18, 2024

سلطانز کی پانچویں‌ کامیابی، زلمی کو بھی پچھاڑ دیا

کراچی: پی ایس ایل 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 57 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے جانے والے 223 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناسکی۔ بین کٹنگ کی 52 رنز کی اننگز بھی زلمی کے کام نہ آسکی، حضرت اللہ زئی نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدر علی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامران اکمل 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک 11 رنز بنا کر عمران طاہر کا نشانہ بنے، ردر فورڈ اور کپتان وہاب ریاض 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان قادر 12 رنز بناسکے۔

لاہور میں تیز رفتار کار ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارتا ہوا دور تک لے گیا

بین کٹنگ 28 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عمر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی اور عمران طاہر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل محمد رضوان اور ٹیم ڈیوڈ کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے تھے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کپتان محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی دلکش اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ رضوان کے ساتھ مل کر ٹم ڈیوڈ نے بھی زلمی کے بولرز کی جم کر دھلائی کی، ٹم ڈیوڈ 19 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

حکمران جماعت کے اراکین سے رابطوں کا دعویٰ، ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے

اوپنر شان مسعود 35 رنز بنا کر شعیب ملک کا نشانہ بنے، صہیب مقصود کو 25 رنز پر عثمان قادر نے بولڈ کیا، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کس کے کہنے پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا؟پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کاافسوسناک انکشاف

پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک

FOLLOW US