برطانیہ میں تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ائیرپورٹ پر برٹش ائیر ویز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح ہیتھرو ائیر پورٹ پر برٹش ائیر ویز کی پرواز نے لینڈ کرنا تھا تاہم تیز ہواؤں کے باعث یہ پرواز پہلی کوشش میں لینڈ نہ کرسکی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران پچھلے ٹائر رن وے کو چھوتے ہیں لیکن جہاز طوفانی ہوا کے باعث ہچکولے کھاتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے ہچکولے کھاتے ہی پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرا جاتا ہے لیکن پائلٹ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو دوبارہ اوپر اٹھا لیتا ہے۔ خیال رہے کہ اس واقعے کے وقت برطانیہ میں طوفان کوری کے باعث تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری تھا جن کی رفتار 90 میٹر فی گھنٹہ تھی۔ رپورٹس کے مطابق جہاز نے دوسری کوشش میں کامیاب لینڈنگ کی۔
ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے
رجب کا چاند نظر آگیا، شبِ معراج کب ہوگی؟
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان؟ شائقین کیلئے بُری خبرآگئی