Friday November 22, 2024

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسروں کے تبادلوں کا معاملہ، بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : گزشتہ روز ایف آئی اے کے متعدد افسران کے تبادلوں کی خبر سامنے آئی جن میں شہبازشریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسران بھی شامل تھے تاہم دونوں رہنماؤں کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے پانچ افسران کے تبادلوں کو منسوخ کر دیا گیاہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے افسران کے تبادلے کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جن افسران کے تبادلے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز عمر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا فیصل منیر شامل ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسران کو ایک روز قبل تبدیل کر دیا گیا تھا۔

سرفراز احمد نے سابق کپتان سلمان بٹ کو کھری کھری سنا ڈالیں پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پہ بھاشن دے گا تو پھر اللہ حافظ ہے

’’حید رعلی نے مجھ سے چھ ماہ قبل زبردستی نکاح کیا ‘‘ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی جویریہ ظفر کا شوہر کے خلاف مقدمہ ، ایف آئی آر کی تفصیل سامنے آ گئی

شاداب خان کی ملتان سلطانز کے خلاف شاندار اننگز، چوکے ،چھکوں کی ویڈیو دیکھیں

FOLLOW US