Saturday May 18, 2024

مری میں داخلے کی اجازت۔ حکومت نے سیاحوں کو خوشخبری سنادی ، کب سے جا سکیں گے؟جانیے تفصیل

مری: ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر سیاحوں کو مری میں داخلےکی اجازت دے دی گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں برفانی طوفان میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سیاحوں کی آمد پر پابندی لگادی گئی تھی تاہم اب حکومت کی جانب سے پابندی تو ختم کردی گئی ہے لیکن مری اب بھی سیاحوں کا منتظر ہے۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی کے مطابق شام 5 سے صبح 5 بجے تک مری کے داخلی راستوں پر ناکےختم کردیےگئے ہیں۔سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس کی طرف سے لگائی گئی کاؤنٹنگ ڈیوٹی بدستور موجود ہے، مری میں سیاحوں کی 8 ہزارگاڑیوں کے داخلےکی اجازت دی گئی ہے۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے افسر وجوان سیاحوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پہاڑی اورخطرناک راستہ ہونےکے باعث سیاح تیز رفتاری سے گریز کریں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

روسی صدر کے بعد کینیڈین وزیراعظم بھی اسلام کے حق میں بول پڑے ، مسلمانوں کے دل جیت لئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاہد آفریدی کا متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی درخواست

FOLLOW US