Thursday March 28, 2024

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، لڑکی کے ساتھ ریپ کے بعد کالک مل کے گلیوں میں گھمایا گیا، بدترین تشدد

بھارت میں جنسی درندوں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے پہلے دوسالہ بچے کی ماں کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ منہ پر کالک مل کر اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کے اسے سڑکوں پر گھماتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت دہلی کے علاقے کستربا نگر میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی، اور متاثرہ لڑکی کو اس کے بیٹے کے ہمراہ نیم بے ہوشی کے عالم میں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

شادی کو پچاس سال ہوگئے، 10بچے ہیں لیکن بیوی کی ابھی تک شکل نہیں دیکھی۔۔ بزر گ شخصیت کا ناقابل یقین دعویٰ کیا ایسا ہوسکتاہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کا ایک جتھا ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ دیگر خواتین اس کی ویڈیو بنا رہی ہوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں تاحال چند خواتین سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور یہ تمام افراد متاثرہ لڑکی کے پڑوسی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے گھر میں سے ایک 16 سالہ نوجوان نے اس 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے اس نے ٹھکرا دیا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر لڑکے نے ٹرین کے سامنے آ کر خود کشی کر لی تھی۔

’یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا ‘وزیرخارجہ کاسینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے پڑوسیوں نے اغواء کیا، اور ان کے تمام مردوں اور نو عمر لڑکوں نے جو کہ منشیات کا کاروبار بھی کرتے ہیں، اور خود بھی نشے کے عادی ہیں نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا۔ ان کی فیملی کی دیگر خواتین وہاں موجود تھیں، جو اپنے مردوں سے کہہ رہی تھیں کہ وہ سب میرے ساتھ ریپ کریں۔ لڑکی کا مزید بتانا تھا کہ پھر انہی پڑوسیوں کی خواتین نے میرے بال کاٹے، میرے منہہ پر کالا رنگ کیا، مجھے جوتوں کے ہار پہنا کر گلیوں میں گھمایا گیا، اور جگہ جگہ روک کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، لڑکی کو کسی رنجش کی بنا پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نئی دہلی کے خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی ملیوال نے متاثرہ لڑکی سے ملاقات کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں گرفتاریاں نہیں فوری انصاف چاہیے۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1600 روپے کا ہو گیا شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جیت کس کی ہوئی؟ دوسرے میچ کا نتیجہ آگیا

FOLLOW US