Sunday January 19, 2025

شادی کو پچاس سال ہوگئے، 10بچے ہیں لیکن بیوی کی ابھی تک شکل نہیں دیکھی۔۔ بزر گ شخصیت کا ناقابل یقین دعویٰ کیا ایسا ہوسکتاہے؟

جدہ: یہ دُنیا عجیب و غریب واقعات اور اتفاقات سے بھری پڑی ہے جن پر کئی بار یقین کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ میاں بیوی ایک دوسرے کی شکل، مزاج اور حالات سے پوری طرح واقف ہوتے ہیں مگر سعودی عرب میں ایک بزرگ ایسا بھی ہے جس کی شادی کو 47 سال ہو گئے، اس کی بیوی نے اس عرصے میں 10 بیٹے بیٹیوں کو جنم دیا، مگر وہ زندگی کے ان ہزاروں دنوں میں ایک بار بھی اپنی جیون ساتھی کی جھلک نہیں دیکھ پایا۔ اس بزرگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بے انتہا مقبولیت حاصل کر لی ہے

’یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا ‘وزیرخارجہ کاسینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

جس پر بہت سنجیدہ اور دلچسپ بحث جاری ہے۔ لوگ حیران ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہے۔ ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی بیوی کے چہرے سے ناآشنا ہونا ناممکن سی بات لگتی ہے۔ بزرگ نے ایک نوجوان سے گفتگو میں بتایا کہ جوانی سے بڑھاپے میں داخل ہونے کے باوجود وہ اپنی بیوی کے چہرے سے ناواقف ہے۔ حالانکہ اس مُدت میں ان کے دس بچے بھی ہو چکے ہیں۔ جب سعودی بزرگ سے وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا ” وہ قبائلی روایات اور اپنے شرم و حیا کے کردار کے زیر اثر کسی کے سامنے بھی اپنا چہرہ ظاہر کرنے کو انتہائی بُرافعل خیال کرتی ہے۔ وہ اپنا چہرہ نہیں دکھانا چاہتی تھی، میں نے بھی اسے کبھی مجبور نہیں کیا۔“ اس ویڈیو

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1600 روپے کا ہو گیا شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

کلپ پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ ایک سعودی نوجوان کا کہنا تھا ” یہ بزرگ سچ کہہ رہا ہے کیونکہ سعودی عرب اور یمن کے کچھ خطوں خصوصا معرب کے علاقے میں بھی خواتین کا چہرہ اپنے خاوند اور بھائیوں سے بھی چھپانے کا رواج ہے ۔ حتیٰ کہ میری ایک خالہ کے شوہر اور بچوں نے بھی ان کا چہرہ کبھی نہیں دیکھا۔ ان کی شادی کو 26 سال ہو چکے ہیں“ ایک اور ٹویٹر صارف نے بھی تائید کی ہے کہ اسے یونیورسٹی کے ایک سینیئر اُستاد نے بھی اسی طرح کے کئی واقعات سُنائے تھے، جن میں شوہروں نے اپنی بیویوں کا ساری عمر چہرہ نہیں دیکھا تھا

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جیت کس کی ہوئی؟ دوسرے میچ کا نتیجہ آگیا

FOLLOW US