Sunday January 19, 2025

’یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا ‘وزیرخارجہ کاسینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا کہ جب سرکاری ووٹوں سے قائد حزب اختلاف منتخب ہوں تو نتائج اچھے نکلتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، یوسف رضا گیلانی شکریے کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے دعووں کی قلعی کھلتی جارہی ہے ، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود شکست کھانے سے عددی اکثریت کی قلعی کھل گئی،آپ نے دیکھ لیا کہ اتنے اہم بل پر لیڈر آف اپویشن نے جو ہمیں شکریہ کا موقع دیا ،اس پر اپوزیشن اتحاد کی اصلیت سامنے آگئی ،اپوزیشن اپنے لوگوں کو حوصلہ دینے کے لئے دعوے کرتی ہے۔انہوں نےکہاکہ اپویشن میں دم خم نہیں ہے ،ہماری حکومت کو مہنگائی کے چیلنج کا سامنا ہے، اگر ہم نے اس پر قابوپالیا تو ہم سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1600 روپے کا ہو گیا شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےبھی سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی سینیٹ سےمنظوری پریوسف رضاگیلانی اورپیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاتھاکہ آج اپوزیشن کو اس ایوان میں بھی شکست ہوئی جہاں اسے نام نہاد اکثریت حاصل ہے،یہ وہ اپوزیشن ہے جو تحریک عدم اعتماد کا خواب دیکھ رہی تھی، وہ پریشان ہیں کہیں اپوزیشن ایک دوسرے کے کپڑے ہی نہ پھاڑ لے،مولانا فضل الرحمان اپنا منجن اور حلوہ بیچنے کے چکر میں ہیں۔ یاد رہےکہ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوگیا،حکومت ضمنی مالیاتی بل سمیت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزے کے لیے درکار دونوں بلز منظور کرانے میں کامیاب رہی۔بل پر رائے شماری کے وقت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔

موٹرسائیکل سواروں کیلئے پیٹرول سستا؟ متوسط طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

FOLLOW US