Sunday April 28, 2024

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جیت کس کی ہوئی؟ دوسرے میچ کا نتیجہ آگیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ احسن علی اور پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے وِل سمیڈ نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا دی۔ سمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ، احسن خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس موقع پر سمیڈ عثمان قادر کو چھکا مارنے کی کوشش میں 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73رنز بناکر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے ،بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے عثمان قادر کی دوسری وکٹ بن گئے۔

موٹرسائیکل سواروں کیلئے پیٹرول سستا؟ متوسط طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

افتخار احمد 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان سمیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 97رنز کی اننگز کھیلی، وہ اننگز کی آخری گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے۔ 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے پشاور زلمی کو 21 گیندوں پر 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، نوجوان یاسر خان 12 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔ٹام کوہلر کیڈمور 22 رنز بنا کر نواز کا دوسرا شکار بنے۔

نوجوت سدھو ظالم ہےاس نے اپنی ماں کو گھر سے نکالا، بہن کا الزام

حیدر علی 21 گیندوں پر 19رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔ حسین طلعت کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں نے 81رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ حسین نے صرف 29 گیندوں پر چو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیل کر فالکنر کا شکار بنے۔ پچ رپورٹ کے مطابق آج کے میچ کی وکٹ گزشتہ روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے زیادہ خشک ہے اور اس وکٹ کے زیادہ ٹرن ہونے کا امکان ہے۔میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم کو کپتان وہاب ریاض اور افغانستان کے جارح مزاج اوپنر حضرت اللہ زازئی کی خدمات حاصل نہیں ہیں، یہ دونوں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 18 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 8 میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 9 میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری

FOLLOW US