Friday May 3, 2024

دنیا کی کم عمرترین ارب پتی خاتون کو80سال قید کی سزا کیوں سنائی جارہی ہے؟ جانیں

اسلا م آباد: دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی رہنے والی امریکی خاتون الزبتھ ہومز کو 80 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سیلف میڈ ارب پتی لڑکی کو سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے جرم میں 80 سال تک قید کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 12 اراکین کی جیوری نے تھیرانوس نامی کمپنی کی بانی الزبتھ ہومز کو سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے اور سازش کرنے کے 11 میں سے چار الزامات میں سزا سنائی ہے۔خاتون نے سرمایہ کاروں سے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کمپنی نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو خون کے چند قطروں سے سینکڑوں بیماریوں کا پتہ چلا سکتا ہے۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 37 سالہ ہومز نے 2010 سے 2015 کے درمیان نجی سرمایہ کاروں کو یہ باور کرایا کہ ان کی کمپنی کی ایجاد کردہ مشین کے ذریعے خون کے چند قطروں سے کئی مختلف ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔کم عمر ارب پتی خاتون کو سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔ انہیں اسی سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں روسی فوج داخل ہوگئی

پرویز خٹک کے کنونشن میں گونیازی گواور گوخٹک گو کے نعرے، زبردست ہنگامہ آرائی

اسلام آباد سے غیر ملکی خاتون گرفتار، یہ کون ہے اور کیا کرتے ہوئے پکڑی گئی؟ ہنگامہ خیز خبر آگئی

FOLLOW US