Monday January 20, 2025

دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں روسی فوج داخل ہوگئی

نور سلطان : رقبے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک قزاقستان میں جاری ہنگاموں کے بعد روسی فوج کو طلب کرلیا گیا۔ قزاقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف ویک اینڈ پر احتجاج شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں وزیر اعظم اور کابینہ کو برطرف کردیا گیا تھا تاہم اب مظاہرین صدر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاجی مظاہرے اب پر تشدد شکل اختیار کرگئے ہیں اور ان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے 60 افراد ایسے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ مظاہروں کے دوران اب تک 18 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 768 زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت نے مظاہروں پر قابو پانے کیلئے اب تک دو ہزار 298 افراد کو حراست میں لیا ہے

پرویز خٹک کے کنونشن میں گونیازی گواور گوخٹک گو کے نعرے، زبردست ہنگامہ آرائی

یہ مظاہرے قزاقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے میں جاری ہیں جن پر قابو پانے کیلئے صدر نے روسی فوج طلب کی ہے۔ خیال رہے کہ قزاقستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں 90 کی دہائی میں سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد آزادی ملی تھی۔ قزاقستان نے روسی فوجیوں کی مدد کلیکٹو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او) کے تحت مانگی ہے جس کے رکن ممالک میں روس، بیلارس، تاجکستان، کرغیزستان اور آرمینیا شامل ہیں۔سی ایس ٹی او نے تصدیق کی ہے کہ روسی فوجی بطور امن دستہ اپنے فرائض انجام دیں گے اور قازقستان کے سکیورٹی فورسز کی معاونت کریں گے۔

اسلام آباد سے غیر ملکی خاتون گرفتار، یہ کون ہے اور کیا کرتے ہوئے پکڑی گئی؟ ہنگامہ خیز خبر آگئی

روس کا خلاءمیں بھیجا گیا 4ٹن وزنی راکٹ بے قابو ہوکر واپس زمین کے مدار میں داخل لیکن کیا کسی نقصان کا اندیشہ ہے؟ متعلقہ ایجنسی نے واضح کردیا

FOLLOW US