Monday January 20, 2025

اسلام آباد سے غیر ملکی خاتون گرفتار، یہ کون ہے اور کیا کرتے ہوئے پکڑی گئی؟ ہنگامہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت سے ایک غیر ملکی خاتون کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھستے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق روس سے ہے جو گزشتہ روز روس سے ملتان پہنچی تھی۔ پاکستانی حکام نے اسے پکڑ کر روسی سفارتخانے کے حوالے کیا جس کی انتظامیہ نے اسے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرایا۔ خاتون موقع پا کر ہوٹل سے نکل آئی اور ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوتے ہوئے پکڑی گئی۔ خاتون کا موقف ہے کہ وہ پاکستان کی سیر کرنے آئی ہے تاہم روسی سفارتخانے نے اس کا ویزہ منسوخ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

روس کا خلاءمیں بھیجا گیا 4ٹن وزنی راکٹ بے قابو ہوکر واپس زمین کے مدار میں داخل لیکن کیا کسی نقصان کا اندیشہ ہے؟ متعلقہ ایجنسی نے واضح کردیا

‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ دنیا کے انوکھے اور حیران کن نوجوان نے شادی کیلئے بل بورڈز لگادئیے مگر کیوں؟

لاہور سے 133 افراد بازیاب، انہیں کن حالات میں اور کس نے قید کر رکھا تھا؟

FOLLOW US