Wednesday January 22, 2025

“اومی کرون دنیا کے ہر گھر کو نشانہ بنائے گا” بل گیٹس نے وارننگ دے دی

نیو یارک : مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ جب سب چیزیں نارمل لگنا شروع ہوگئی ہیں تو ممکنہ طور پر ہم کورونا وبا کے بدترین حصے میں داخل ہونے والے ہیں، اومی کرون ہم سب کے گھروں میں پھیلے گا، میرے اپنے کئی قریبی دوست اومی کرون میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کے باعث میں نے اپنے چھٹیوں کے پروگرام منسوخ کردیے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اومی کرون تاریخ میں پھیلنے والے کسی بھی وائرس سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، بہت جلد یہ دنیا کے ہر ملک میں موجود ہوگا۔ اس کی سب سے بڑی بات جو اب تک معلوم نہیں ہے وہ یہ ہے کہ یہ آپ کو کس حد تک بیمار کرسکتا ہے، جب تک ہمیں اس سوال کا جواب نہیں مل جاتا تب تک ہمیں اس کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

منی بجٹ تیاری مکمل ، منی بجٹ کے ذریعی350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائیگی

انہوں نے کہا کہ اومی کرون اگر ڈیلٹا سے آدھا بھی خطرناک ہوا تب بھی یہ بہت زیادہ نقصان پہنچائے گا کیونکہ اس کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے۔ یہ بات بھی باعثِ تشویش ہے کہ یہ ویکسی نیٹڈ افراد میں بھی پھیل رہا ہے، ویکسینز لوگوں کو بہت زیادہ بیمار ہونے اور مرنے سے بچاتی ہیں اور کورونا کی ویکسینز یہ کام کر رہی ہیں۔ بل گیٹس کے مطابق اومی کرون کے حوالے سے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اگر یہ کسی ملک میں پھیلے گا تو صرف تین مہینے میں ہی بحران ختم ہوجائے گا لیکن یہ تھوڑے سے مہینے بھی بہت زیادہ باعثِ تشویش ہوسکتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ اگر ہم درست اقدامات کریں تو کورونا وبا کو سنہ 2022 میں ختم کرسکتے ہیں۔

کراچی میں ظلم کی انتہائی،ننھی پری کو کیسے بدردی سے قتل کردیاگیا،دلخراش سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی

بریک اپ کی خبریں، سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ نے صورتحال واضح کردی

FOLLOW US