Tuesday January 21, 2025

بریک اپ کی خبریں، سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ نے صورتحال واضح کردی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے کئی سال چھوٹے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کی تصدیق کردی۔ سشمیتا سین نے میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی اور روہمن کی تصویر شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا ” ہمارا تعلق دوستی سے شروع ہوا، ہم اب بھی دوست ہیں، ہمارا رشتہ تو بہت پہلے ختم ہوگیا تھا، پیار اب بھی باقی ہے۔” سشمیتا سین کی اسی پوسٹ کو روہمن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کرکے بریک اپ کی خبروں کی تصدیق کی۔ خیال رہے کہ 46 سالہ سشمیتا سین گزشتہ کچھ سالوں سے خود سے 15 سال چھوٹے فیشن ماڈل روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں، دونوں شادی کیے بغیر لِو اِن ریلیشن میں رہ رہے تھے۔

“20 تاریخ کو لندن جارہا ہوں ، نواز شریف کو واپس لے کر ہی لوٹوں گا” ایاز صادق نے بڑا اعلان کردیا

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

شازیہ مری نے فواد چوہدری اور شہباز گل بارے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں حکومتی ذمہ دار آگ بگولہ ہو جائیں

FOLLOW US