Wednesday January 22, 2025

کراچی میں ظلم کی انتہائی،ننھی پری کو کیسے بدردی سے قتل کردیاگیا،دلخراش سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی

کراچی: کراچی لانڈھی منزل پمپ کے قریب لوٹ مار کی واردات ہوئی، جس کے دوران ڈاکوؤں اور سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کی زد میں آکر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا ۔ننھی بچی کو بڑا بھائی موٹرسائیکل پر لے جا رہا تھا کہ بچی کے خوف کی وجہ سے رک گیا۔ اسی دوران ننھی حرمین گولی کا نشانہ بن گئی۔ بھائی شہباز نے حکام سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو منزل پمپ کے قریب منی مارٹ پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، اس دوران گارڈز نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی جانب سے بھی مارٹ پر سیدھے فائر کیے گئے۔ اسی دوران 3 سالہ حرمین کو گولی جالگی، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

بریک اپ کی خبریں، سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ نے صورتحال واضح کردی

“20 تاریخ کو لندن جارہا ہوں ، نواز شریف کو واپس لے کر ہی لوٹوں گا” ایاز صادق نے بڑا اعلان کردیا

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

FOLLOW US