Monday April 29, 2024

منی بجٹ تیاری مکمل ، منی بجٹ کے ذریعی350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائیگی

اسلام آباد : حکومت نے منی بجٹ تیاری مکمل کرلی، منی بجٹ کے ذریعی350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔ترجمان مشیر خزانہ کے مطابق 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چھٹا جائزہ پیش ہوگا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان 12 جنوری سے قبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرے گا،منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا جس کے متعلق وزارت خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری طویل وقت لے سکتی ہے، فوری منظوری کے لیے مشترکہ اجلاس بلانا ممکن نہیں ہے۔

کراچی میں ظلم کی انتہائی،ننھی پری کو کیسے بدردی سے قتل کردیاگیا،دلخراش سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی

بریک اپ کی خبریں، سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ نے صورتحال واضح کردی

“20 تاریخ کو لندن جارہا ہوں ، نواز شریف کو واپس لے کر ہی لوٹوں گا” ایاز صادق نے بڑا اعلان کردیا

FOLLOW US