Friday May 17, 2024

گولڈن ٹیمپل میں گروگرنتھ کی مقدس تلوار کی بے حرمتی کرنیوالا ہندو ہجوم کے ہاتھوں ہلاک

امرتسر : سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل میں گروگرنتھ کی مقدس تلوار کی بے حرمتی کرنے والے ہندو کو سکھوں کے ہجوم نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔ بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن ٹمپل میں گورو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا جا رہا تھا کہ اچانک ایک ہندو نوجوان جنگلہ پھلانگ کر پالکی صاحب کے قریب پہنچا اور گورو گرنتھ صاحب اور مقدس استھان کی بے حرمتی کرنے لگا جس پر گولڈ ٹمپل کی سکیورٹی نے ہندو کو پکڑ لیا اور باہر لے آئے جہاں اپنے مقدس استھان اور گروگرنتھ صاحب کی تلوار کی بے حرمتی کے جرم میں سکھوں کے مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا اور نوجوان کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ہندو کا تعلق اتر پردیش سے ہے ، اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

14 نیبر ہڈ کونسل کے نتائج موصول، حکمران جماعت کو تاحال ایک بھی نشست نہ ملی

پرچی چیئرمین کا بلدیاتی انتخابات پر سوال اٹھانا مضحکہ خیز،ساری جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:مراد سعید

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال دیا

FOLLOW US