Sunday January 19, 2025

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال دیا

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالتے ہوئے غلطی کربیٹھے، پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل کونسل چیئرمین شپ کے انتخابات میں بلے اور تیر پر مہر لگادی۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ کے پی اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے تحصیل نوشہرہ کی کونسل چیئرمین شپ کیلئے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کے انتخابی نشان بلے اور بھتیجے احد خٹک کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگادی۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کی غلطی کی نشاندہی پر اُن کا ووٹ مسترد کر دیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں پرویز خٹک کو ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: پشاور میئر کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل

پرویز خٹک کی غلطی کی جب نشاندہی کی جاتی ہے تو وہ اپنی غلطی کا اعتراف کر لیتے ہیں تاہم غلطی کی وجہ سے اُن کا ووٹ مسترد کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات میں پرویز خٹک کا بیٹا تحریک انصاف اور بھتیجا پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین شپ کے الیکشن میں امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ نوشہرہ ہی سے ہی پرویز خٹک وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے،2018کے الیکشن میں صوبائی نشست چھوڑ کر ایم این اے کی نشست پر برقرار رہتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا عہدہ حاصل کیا تھا۔

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب جے یو آئی امیدوار ہوائی فائرنگ کرتے اپنی ہی گولی سے جاں بحق

کے پی بلدیاتی الیکشن، 7تحصیل کونسلز کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی کی 3 لیکن جے یو آئی نے کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی؟

FOLLOW US