Monday January 20, 2025

پرچی چیئرمین کا بلدیاتی انتخابات پر سوال اٹھانا مضحکہ خیز،ساری جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:مراد سعید

اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ساری جماعتیں مل کر بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پرچی چیئرمین فرزند زرداری کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر سوال اٹھانا مضحکہ خیز ہے، کوئی اس سے پوچھے کہ اس کا مقابلہ کونسی سیٹ پر ہے اور یہ کہاں ہے؟۔ مراد سعید نے کہا کہ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، پہلی بار میئر اور ناظم کا براہ راست ووٹنگ کے ذریعے انتخاب ہونے جا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے، تحصیل ناظمین اور میئر کی سیٹوں پر آئی ایس ایف کے نوجوان روایتی سیاستدانوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں، انشااللہ نتائج اچھے ہوں گے، گراس روٹ لیول کے یہ نوجوان آگے آئیں گے جو پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں گے، شدہ اضلاع کو تحصیل اور ویلیج کونسل کی سطح پر نمائندگی ملنے جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال دیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: پشاور میئر کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل

انہوں نے کہا کہ نوجوان رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے چچازاد بھائیوں کا قتل دلخراش واقعہ ہے، روایتی سیاست دان جب نوجوان کا مقابلہ اور عوام کی صحیح طرح سے خدمت نہیں کر سکتے تو اسطرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتیں نہیں مافیاز ہیں، مافیاز نہیں چاہتے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) استعمال ہو، وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر متعارف کرایا اور اب انہوں نے سیاسی میدان میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کو شفاف بنانے کا حل دے دیا، ان تمام سیاسی جماعتوں سے سوال ہونا چاہیے کہ ای وی ایم کی باری آئی تو اس کے خلاف ووٹ کیوں دیا، انہوں نے ای وی ایم کی اتنی مخالفت اور شور کیوں مچایا؟ سینیٹ انتخابات میں بھی پیسے کا استعمال کرتے ہوئے یہی روایتی سیاسی جماعتیں پکڑی گئی تھیں تاہم اب ای وی ایم کے حوالے سے قانون سازی ہو گئی ہے اور اگلے انتخابات وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، بلدیاتی انتخابات میں تمام اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کا مقابلہ کر رہی ہیں جو پی ٹی آئی کی مقبولیت اور اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب جے یو آئی امیدوار ہوائی فائرنگ کرتے اپنی ہی گولی سے جاں بحق

کے پی بلدیاتی الیکشن، 7تحصیل کونسلز کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی کی 3 لیکن جے یو آئی نے کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی؟

FOLLOW US