Monday January 20, 2025

14 نیبر ہڈ کونسل کے نتائج موصول، حکمران جماعت کو تاحال ایک بھی نشست نہ ملی

پشاور : خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں اب تک14 نیبر ہڈکونسل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 14 نیبر ہڈ کونسل میں سے نو پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعیت علماء اسلام ف تین نشستوں کے ساتھ دوسرے، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیبر ہڈ کونسل کے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ایک بھی نشست نہیں ملی۔

پرچی چیئرمین کا بلدیاتی انتخابات پر سوال اٹھانا مضحکہ خیز،ساری جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں:مراد سعید

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال دیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: پشاور میئر کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب جے یو آئی امیدوار ہوائی فائرنگ کرتے اپنی ہی گولی سے جاں بحق

FOLLOW US