Monday May 6, 2024

شمالی کوریا میں 14سالہ طالب علم کو صرف5 منٹ فلم دیکھنے پر 14سال قید کی سزا سنا دی گئی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں ایک 14سالہ طالب علم کو صرف پانچ منٹ فلم دیکھنے پر 14سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے اور اس کے ماں باپ کو بھی ممکنہ طور پر اسی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس نوجوان نے جنوبی کوریا کی فلم ’دی انکل‘ محض پانچ منٹ دیکھی تھی۔یہ ایک مسٹری ڈرامہ فلم تھی جس کے ہدایت کار کم ہیونگ جن ہیں۔ ڈیلی این کے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سزاپانے والا طالب علم ہیسان شہر کا رہائشی ہے اور ایلیمنٹری سکول میں پڑھتا تھا۔ اسے سزا سنا کر جبری مشقت کے کیمپ میں بھجوا دیا گیا ہے۔ اب اس کے ماں باپ کو بھی ممکنہ طور پر گرفتار کرکے قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کورین ویب سیریز ’اسکویڈ گیم‘ سمگل کرکے شمالی کوریا لیجانے اور وہاں اس کی کاپیاں کرکے فروخت کرنے والے شخص کو سزائے موت دے دی گئی تھی۔

ملک میں مہنگائی کی شرح 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی گزشتہ سال کے مقابلے میں گھی 58 فیصد، کوکنگ آئل 53 فیصد، بجلی 47 فیصد مہنگی ہو گئی، آٹا، چینی، گوشت، دودھ، انڈے اور سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں

پاکستان میں ایک اور بین الاقوامی ایئرپورٹ کا اضافہ،ملک کے کون سے علاقے کے ائیرپورٹ کوبین الاقوامی میعار کے ہوائی اڈے کادرجہ دیدیاگیا،جانیں

مشیر خزانہ شوکت ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی ،سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا

FOLLOW US