Sunday May 5, 2024

پاکستان میں ایک اور بین الاقوامی ایئرپورٹ کا اضافہ،ملک کے کون سے علاقے کے ائیرپورٹ کوبین الاقوامی میعار کے ہوائی اڈے کادرجہ دیدیاگیا،جانیں

سکردو: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کا درجہ دے دیا۔حکام کے مطابق ملک میں سیروسیاحت کے فروغ اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ ملنے کے بعد ایئرپورٹ پر 2 دسمبر سے سے بین الاقوامی پروازوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔اسکردو میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد سے سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا روشن چہرہ بھی دنیا کے سامنے اجاگر ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد دفعہ متعلقہ حکام کو ہدایت کرچکے ہیں کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل بنانے والوں کو ٹیکس چھوٹ کی تجاویز دیں۔بدھ 15 ستمبر کو وزیرِاعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس کہ موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا بےشمار پوٹینشل موجود ہے اور اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سیاحت کے زیر التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی ،سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا

اومی کرون کا خطرہ، ویمن کرکٹ ٹیم زمبابوے سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی

پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس؛ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں 5 ارب 24 کروڑ روپے تک کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

FOLLOW US