Sunday November 24, 2024

مشیر خزانہ شوکت ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی ،سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا،مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے ، تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کر دیا۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق شوکت ترین سینیٹ کے انتخابات کے لئے بروز جمعرات اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے ایوب آفریدی کی سیٹ پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے 18 اکتوبر کو شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔6 ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تاہم بطور مشیر خزانہ وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت کمیٹیوں کی سربراہی کے مجاز نہیں ہیں۔

اومی کرون کا خطرہ، ویمن کرکٹ ٹیم زمبابوے سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی

پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس؛ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں 5 ارب 24 کروڑ روپے تک کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان کے ایسے کھلاڑی کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ طے پاگیا جس کا آپ نے نام بھی نہ سنا ہوگا

FOLLOW US