Sunday January 19, 2025

امریکی پابندیوں کے خدشات نظرانداز، بھارت نے روس سے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 خرید لیا

نئی دہلی : امریکی پابندیوں کے خطرے کے باوجود بھارت نے روس سے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 خرید لیا ہے اور ایک روسی عہدیدار نے بتایا ہےکہ ایس400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا پہلا یونٹ رواں سال کے آخر میں بھارت پہنچ جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق بھارت نے میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے روس سے 2018 میں 5.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔روسی میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت امریکی پابندیوں کی زد میں بھی آسکتا ہے، امریکا پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ بھارت کو امریکی قانون CAATSA سے چھوٹ ملنے کا امکان نہیں ہے۔ گزشتہ سال اس قانون کے تحت امریکا نے ترکی پر بھی پابندیاں لگائی تھیں۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بابراعظم کی بجائے کس بیٹسمین کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیدیا گیا؟ شعیب اختر بھی سیدھے ہو گئے

راولپنڈی کی فلور ملز کوگندم کی فراہمی بند ، جڑواں شہرکی تمام فلور ملوں نے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا

اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوامی خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین کااعلان

FOLLOW US