راولپنڈی: حکومت کی جانب سےراولپنڈی کی فلورملز کو گندم کی فراہمی بند کرنےسےضلع بھر میں آٹے اور چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا،جڑواں شہروں کی تمام فلور ملوں نےسوموار کےروزسےمکمل ہڑتال کااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ حکومت نےہوش کےناخن نہ لئے تو منگل کو صوبہ پنجاب کی تمام فلور ملز ہڑتال کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی بند کرنےکےبعدجڑواں شہروں میں آٹےکی قلت پیداہو گئی ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی ریجن نے پیر کے روز سے جڑواں شہر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرنے کااعلان کرتے ہوئےکہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں اگلے روز سے صوبہ بھر میں ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کےگروپ لیڈر عاصم رضا،سرپرست اعلیٰ راولپنڈی ریجن طارق صادق، ریجنل چیئرمین ریاض اللہ خان، وائس چیئرمین عاطف مرزا اور دیگر رہنماوں نےکہاکہ محکمہ خوارک نےفلورملوں کوسرکاری گندم کے اجراءسےانکار کر دیا ہےاورفلورملز کو جنوبی پنجاب سے گندم خریدنےپرمجبور کیاجارہاہےجو ناقابل عمل ہے کیونکہ اس سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہو جائے گا ،مہنگائی سے پریشان عوام پر بوجھ بڑھ جائے گا ۔
اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوامی خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین کااعلان
انھوں نے کہا کہ فلور ملز کو جنوبی پنجاب سے گندم خرید کرایک ہزار75 روپے کی سابقہ قیمت میں20 کلو آٹے کاتھیلا فروخت نہیں کیا جا سکتا،اگر ایسا کیا گیاتو تمام فلور ملز دیوالیہ ہو کر بند ہو جائیں گی ،جنوبی پنجاب سے راولپنڈی اسلام آباد اٹک چکوال اور جہلم تک ایک سو کلو گندم کی ترسیل کے اخراجات 400سو روپے ہیں اور اسکی ادائیگی کے لئے فلور ملز پر دباو ڈالا جا رہا ہے ،محکمہ خوراک کی نا اہلی اور بد انتظامی سے آٹے کا بحران پیدا ہوگا اورپنجاب میں مہنگائی بڑھے گی، گندم کے غیر پیداواری اضلاع میں صورتحال تشویشناک ہو جائے گی اور عوام براہ راست متاثر ہونگے ۔
جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے