Sunday January 19, 2025

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بابراعظم کی بجائے کس بیٹسمین کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیدیا گیا؟ شعیب اختر بھی سیدھے ہو گئے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کو ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا“۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتوار کے روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اوروہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

راولپنڈی کی فلور ملز کوگندم کی فراہمی بند ، جڑواں شہرکی تمام فلور ملوں نے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا

اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوامی خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین کااعلان

وزیراعظم عمران خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بڑا لالچ دیا گیا عمران خان نے لالچ اور دباؤ دونوں مسترد کردیے

FOLLOW US