Monday April 29, 2024

ترک صدر طیب اردگان کی صحت سے متعلق افسوسناک خبریں ، حقیقت سامنے آگئی

انقرہ : ترکی میں صدررجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں جس پر متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں حکام نے 30 افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے جن پر صدر رجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق ٹویٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے مطابق ان افراد نے ہیش ٹیگ ’اولمس‘ کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر پر غلط مواد پوسٹ کیا۔ ترک زبان میں اولمس کا مطلب موت ہے۔ یہ ہیش ٹیگ جلد ہی ٹرینڈ کرنے لگا اور اس دوران ترک صدر کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ ترک صدر کے حامیوں نے افواہوں کو رد کرنے کے لیے ان کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی تصاویر پوسٹ کیں۔ ان کے مخالف سیاستدان اکثر ان کی صحت سے متعلق سوال کرتے رہتے ہیں جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے اس بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات آتی رہی ہیں۔

آج رات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ، کب تک موسلادھا ر بارشیں جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

یاد رہے کہ رجب طیب اردوان کی آنت کا آپریشن 2011 میں ہوا تھا۔ اس کے بعد سے کئی مرتبہ اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ انہیں کینسر ہے۔ اس وقت رجب طیب اردوان کی عمر 67 برس ہے۔ بی بی سی کے مطابق اردوان کی صحت سے متعلق تازہ قیاس آرائیوں کے بعد حکمران جماعت اے کے پی کی جانب سے صدر کی کئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ صدر نے انقرہ میں کئی تقریبات میں شرکت کی جو ان کی سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے کی 19ویں سالگرہ سے متعلق تھیں۔

تحریک انصاف کے مقابلے میں نئی سیاسی جماعت کا قیام ؟ پی ٹی آئی ناراض اراکین کے بعد ن لیگی اراکین اسمبلی بھی جہانگیر ترین کیساتھ جا مِلے

پاکستان میں تو نہ ملیں البتہ جوبائیڈن نے اپنے پہلے 9 ماہ میں ہی 50 لاکھ نوکریاں دے دیں

FOLLOW US