اسلام آباد: مغربی ہواؤں کا اچھی شدت کا سلسلہ اس وقت ملک کے انتہائی شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جس میں آج رات تک شدت آنے کا امکان ہے۔ آج شام/رات سے کل تک اسلام آباد/ کشمیر/ بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیز سرد ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش اور ژالہ باری جبکہ پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کے بھی امکانات ہیں۔اس سسٹم کے دوران شمالی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
شوہر نے بیوی کو میک کے بغیر دیکھنے کے بعد طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا، انتہائی حیران کن کہانی