واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے صدارت سنبھالنے کے پہلے نو ماہ کے دوران ملک میں 50 لاکھ سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ کورونا کے بعد امریکہ کی معیشت تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ بحال ہوئی ہے اور بیروزگاری کی شرح 4.6 فیصدتک گر گئی ہے۔ جوبائیڈن نے جو امریکن ریسکیو پلان دیا تھا اس کے اندازوں سے دو سال پہلے ہی بیروزگاری میں اتنی بڑی کمی آئی ہے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں امریکہ میں پانچ لاکھ 31 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر ان کی صدارت کے پہلے نو ماہ میں 50 لاکھ سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔ اس وقت بیروزگاری کی شرح کورونا وبا شروع ہونے کے بعد کی کم ترین شرح پر ہے۔ رواں برس بیروزگاری میں جتنی کمی آئی ہے اتنی امریکہ کی تاریخ میں کبھی ایک سال کے عرصے میں نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے رویندرا جدیجا نے اصل حقیقت بتادی