Monday January 20, 2025

کیا ملا اس کو چڑیا کا آشیانہ تباہ کرکے۔۔ کیا واقعی عامر لیاقت اور طوبیٰ کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں کے بعد بشریٰ کی پوسٹ پر لوگوں کے تبصرے

پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ جبکہ آج کل ان کی دوسری بیوی سے بھی علیحدگی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ عامر جو کہ اداکارہ بھی ہیں، انہوں نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا کر اپنے والد کا نام لگا دیا۔اداکارہ اور عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سیدہ طوبیٰ عامر کی بجائے نام تبدیل کرکے سیدہ طوبیٰ انور کردیا ہے۔ جبکہ عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔گزشتہ رمضان کے دوران ایک خاتون نے عامر لیاقت سے تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ تاہم عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ لیکن اس دوران سیدہ طوبیٰ انور کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔دوسری جانب سیدہ طوبیٰ انور اور عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تھی چڑیا،

اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں برفباری اور کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی،عوام تیاری کرلیں

عرصے سے اپنے گھونسلے میں اپنی چھوٹی سی دنیا سمیٹے خوش تھی، کہ وہی گھونسلہ اس کی کل کائنات تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پھر یوں ہوا کہ ایک چیل نے اس گھونسلے پر نظر ڈالی اور اس چڑیا کے آشیانے کو تنکا تنکا کردیا۔ جانے کیا ملا اس کو چڑیا کا آشیانہ تباہ کرکے؟اس کے علاوہ بشریٰ اقبال کی اپنے جذبات کے اظہار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ چڑیا جیت گئی اور چیل ہار گئی۔ایک اور صارف نے کہا کہ ‏‎بشری اللہ آپ کی اور بچوں کی عزت، عافیت ،صحت اور رزق میں اور برکت دے اور دین و دنیا میں کامیابی عنایت فرمائے۔ایک نے کہا کہ دوسروں کا برا چاہنے والوں کا انجام تو برا ہی ہوتا ہے دوسروں کا گھر اجاڑنے والے خود بھی کہاں بستے ہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرنے کے بعد اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی تھی۔ جس کا اعلان سیدہ بشریٰ نے اپنے ایک پیغام میں کیا تھا۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹا احمد عامر اور بیٹی دعا عامر ہیں۔

چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت کے باعث شوگر ملز مالکان نے 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ حاصل کر لیا

الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ جاری کردی ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، پلاننگ اے سی ہاؤس میں ہوئی اور فردوس عاشق اعوان بھی پلاننگ میں شریک تھیں

FOLLOW US