Monday January 20, 2025

میں نے تو اسی رات پروگرام میں معافی کا مطالبہ کیا تھا جو نہیں مانگی گئی نعمان نیاز کی معافی کے بعد شعیب اختر کھل کر بول پڑے

لاہور : سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نعمان نیاز کیلئے معافی کا موقع پی ٹی وی سپورٹس کا پروگرام ہی تھا، اب وہ جو بھی کہتا پھر وہ اس پر ردِ عمل نہیں دینا چاہتے ، نعمان نیاز عوام اور اللہ کی عدالت میں کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ معافی کا موقع پی ٹی وی سپورٹس کا پروگرام تھا لیکن وہاں معافی نہیں مانگی گئی۔ انہوں نے اپنے طور پر نعمان نیاز کو اسی سٹوڈیو میں معاف کردیا تھا، اب ان کی اپنی مرضی ہے، وہ عوام اور اللہ کی عدالت میں کھڑے ہیں۔”میں نے اس شخص کو اسی وقت معاف کردیا تھا، میں نے اسے وہیں چھوڑ دیا اور پی ٹی وی کو بھی چھوڑ دیا، میں نے اس رات معافی مانگی تھی، وہ مجھے نہیں ملی، اب اس کو مجھ سے نہیں پی ٹی وی کے برانڈ سے معافی مانگنی ہے، انہیں پاکستان کے لوگوں سے معافی مانگنی ہے۔”

افغانستان نے نیوزی لینڈ کو نہ ہرایا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے رویندرا جدیجا نے اصل حقیقت بتادی

شعیب اختر کے مطابق ان کی بہن نے انہیں میسج کیا کہ تم اسے معاف کرتے کرتے نہیں تھک رہے، کور بھی دے رہے ہو اور بہت نیچے تک جا رہا ہے، لیکن یہ بندہ معافی بھی نہیں مانگ رہا، اب تمہارا یہاں بیٹھنا بنتا نہیں ہے، اس کے بعد وہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کو براہِ راست پروگرام کے دوران شو سے اٹھ کر جانے کا کہہ دیا تھا۔ بعد ازاں شعیب اختر نہ صرف پروگرام سے چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سپورٹس سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی ٹی وی کی انتظامیہ نے معاملے پر انکوائری کی جس میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوئے جنہوں نے آج ایک صحافی کے ساتھ گفتگو میں شعیب اختر سے معافی مانگی تھی۔

کیا ملا اس کو چڑیا کا آشیانہ تباہ کرکے۔۔ کیا واقعی عامر لیاقت اور طوبیٰ کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں کے بعد بشریٰ کی پوسٹ پر لوگوں کے تبصرے

انکے والد پاکستانی اداکار ہیں اور یہ انڈیا میں کام کرتی ہیں ۔۔ مشہور بھارتی اداکارہ تبو اور فرح ناز کس مشہور پاکستانی اداکار کی بیٹیاں ہیں؟

FOLLOW US