Monday November 25, 2024

حکومت نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا،عوام کیلئے بڑی خبر

دبئی: رواں ہجری سال رمضان المبارک 2 اپریل کو شروع ہوگا، عیدالفطر2مئی کو ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کے ماہرین نے اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت سائنس اور فلکیات نے رمضان،عرفہ اور عیدین کیلیے تاریخوں کا اعلان کردیا۔عرب فیڈریشن آف اسپیس اینڈ فلکیات سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان 2022 ہفتہ 2 اپریل 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ماہ رمضان کے شروع ہونے کی حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد ہی بتائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ یو اے ای میں عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی ۔19 جولائی کو یوم عرفہ اور20جولائی کو عیدالضحی ہوگی۔

والد کو وہ عزت نہیں ملی جس کے مستحق تھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کا شکوہ

اسلامی کیلنڈر کی بنیاد پر ان تاریخوں کی تصدیق چاند نظر آنے کی تاریخ کے قریب ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔ لیکن اس بار روزے اپریل کے شروع اور عید الفطر مئی کے شروع میں ہی ہوگی۔پاکستان میں عموما رمضان المبارک اور عید الفطر عرب ممالک سے ایک دن بعد یا اسی دن ہی ہوتی ہے، پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی شعبان کی انتیس تاریخ کو چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی، چاند کی رویت کے بعد رمضان المبارک شروع ہونے کا اعلان کی جائے گا۔

’کسی کا بھی انٹر ویو نہیں ہو گا ، نو ٹی فیکیشن ہو جائے گا ‘ شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہوری شخص سے شادی کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ شرمیلا فاروقی کا حیران کن انکشاف ، پاکستانی بھی ہکا بکا

FOLLOW US