Monday April 29, 2024

والد کو وہ عزت نہیں ملی جس کے مستحق تھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کا شکوہ

راولپنڈی : پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دینا نے کہا کہ ان کا خاندان ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے والد کے کام کو سراہا جانے لگے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے بچوں کو پاکستان کے محسن قرار دیا اور اعلان کیا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ کا نام مرحوم ایٹمی سائنسدان کے نام پر رکھا جائے گا۔

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس، آئٹم گرل نورا فتحی کا نمبر بھی آگیا

’کسی کا بھی انٹر ویو نہیں ہو گا ، نو ٹی فیکیشن ہو جائے گا ‘ شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہوری شخص سے شادی کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ شرمیلا فاروقی کا حیران کن انکشاف ، پاکستانی بھی ہکا بکا

FOLLOW US