Sunday January 19, 2025

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کرین آپریٹر نے تنخواہ نہ ملنے پر مالک کے 5ٹرک توڑ دیے

استنبول: ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں کام کرنے والے کرین آپریٹر نے تنخواہ نہ ملنے پر مالک کے پانچ ٹرک کرین سے توڑ ڈالے۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ ترکی کے صوبے شریناخ میں واقع کوڈی نامی پہاڑ کے قریب پیش آیا جہاں ہیکن ایم نامی اس کرین آپریٹر کو اس کے باس نے تنخواہ دینے سے انکار کیا جس پر وہ غصے میں آپے سے باہر ہو گیا اور کرین سے قطار میں کھڑے ٹرکوں پر حملہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکن ایم اپنے باس کا بھتیجا بھی ہے۔ وہ ایک ایک کرکے کرین کے دندانوں سے 5ٹرکوں کو تباہ کر چکا تھا کہ اتنی دیر میںکچھ لوگ کرین پر چڑھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور اسے قابو کرکے مزید ٹرکوں کوتباہ ہونے سے بچا لیتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرکوں کو تباہ کرنے کے بعد ہیکن کی اپنے انکل کے ساتھ بات ہوئی اور دونوں کے درمیان اس نقصان کے حوالے سے معاملہ طے پا گیا۔ ان دونوں میں کیا بات چیت ہوئی، اس کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا کیس ، شلپا شیٹھی نے پولیس کو کیا بیا ن دیا تھا ؟ چارج شیٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں

بل گیٹس سے طلاق کا معاملہ مکمل ہوتے ہی میلنڈا گیٹس کی اپنی بیٹی کی شادی کیلئے پرتعیش پارٹی

پاک تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس میں 15 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

FOLLOW US