Sunday January 19, 2025

بل گیٹس سے طلاق کا معاملہ مکمل ہوتے ہی میلنڈا گیٹس کی اپنی بیٹی کی شادی کیلئے پرتعیش پارٹی

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا کے مابین گزشتہ ماہ طلاق کا معاملہ حتمی انجام کو پہنچا اور ان کی باقاعدہ طلا ق ہو گئی، جس کے چند ہفتے بعد ہی میلنڈا نے اپنی بیٹی کی شادی کی ایک پرتعیش پارٹی منعقد کر ڈالی ہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق میلنڈا نے اپنی بیٹی جینیفر کے لیے برائیڈل شاور کا اہتمام اپنے واشنگٹن میں واقع ساڑھے 12کروڑ ڈالر مالیت کے عالیشان گھر میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق جینیفر کے برائیڈل شاور میں اس کی قریبی سہیلیوں اور چند رشتہ دار خواتین نے شرکت کی۔ اس پارٹی کا انتظام گھر کے خوبصورت لان میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جینیفر کی شادی ان کے 30سالہ مصری نژاد منگیتر نائیل نصر کے ساتھ ہونے جا رہی ہے۔

چینی سفیر نے شکایت کی تین سال میں سی پیک کا بیڑا غرق کردیا گیا، سلیم مانڈوی والا

واضح رہے کہ جینیفر بل گیٹس اور میلنڈا کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ جس گھر میں یہ پارٹی منعقد ہوئی اسی گھر میں بل اور میلنڈا نے اپنے ان بچوں کو پروان چڑھایا۔ کہا جا رہا تھا کہ طلاق کے تصفیے میں بل گیٹس یہ گھر خود رکھیں گے تاہم اس پارٹی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گھر میلنڈا کے حصے میں آیا ہے۔ بہرحال ان کے طلاق کے تصفیے کی تفصیلات تاحال منظرعام پر نہیں آئیں۔

حکومت نے لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

FOLLOW US