Monday November 25, 2024

راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا کیس ، شلپا شیٹھی نے پولیس کو کیا بیا ن دیا تھا ؟ چارج شیٹ میں تفصیلات سامنے آ گئیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ممبئی پولیس نے 1500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جاری کی ہے جس میں شلپا شیٹھی سمیت 43 گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چارج شیٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ شلپا شیٹھی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ ” میر ے شوہر راج کندرا نے 2015 میں ’ ویان انڈسٹریز ‘ شروع کی جس میں مجھے ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن میں نے 2020 میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیدیا ۔“ شلپا شیٹھی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ” ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں ،

بل گیٹس سے طلاق کا معاملہ مکمل ہوتے ہی میلنڈا گیٹس کی اپنی بیٹی کی شادی کیلئے پرتعیش پارٹی

میں اپنے کام میں ہی بہت مصروف تھی اور پتا نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں ۔“ راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ ان دونوں ایپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش فلموں کا کاروبار چلا رہے تھے ۔چارج شیٹ میں شرلین چوپڑا ، سیجل شاہ سمیت متعدد ماڈلز اور کندرا کی کمپنی کے دیگر ملازمین کے بیان شامل کیئے گئے ہیں ۔ چارج شیٹ میں دو ملزمان کے نام بھی شامل ہیں ۔

چینی سفیر نے شکایت کی تین سال میں سی پیک کا بیڑا غرق کردیا گیا، سلیم مانڈوی والا

FOLLOW US