Sunday January 19, 2025

پاک تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس میں 15 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

دوشنبے : پہلے پاک تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس میں 15 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے، اس اجلاس میں پاکستان سے 70 جبکہ تاجکستان سے 170 کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نے کہا کہ یہ بہت اچھی ملاقات رہی ، پہلی بار دونوں اطراف کے تاجر ایک دوسرے سے ملے، یہ ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس سے بھی بات کرتے ہیں وہ علاقائی روابط کی بات کرتا ہے، تاجکستان کے ساتھ پی ٹی اے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ ،کسٹم کے طریقہ کار کو منظم کرنے سمیت بینکنگ کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق علاقائی روابط اور علاقائی تجارت ہماری پالیسی تھی۔

چینی سفیر نے شکایت کی تین سال میں سی پیک کا بیڑا غرق کردیا گیا، سلیم مانڈوی والا

حکومت نے لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری

نماز جنازہ پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

FOLLOW US