Monday November 25, 2024

امریکا نے افغانستان کی 20 سالہ جنگ پریومیہ 29کروڑ ڈالرخرچ کیئے

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں 7 ہزار 300 دنوں پر مشتمل 20 سالہ جنگ اور قومی ترقی کے نام پر یومیہ 29 کروڑ ڈالر خرچ کیے یہ انکشاف براﺅن یونیورسٹی کی مرتب کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں گزشتہ 20 برس میں 2 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے امریکی میڈیا کے کئی بڑے اداروں نے اس رپورٹ کو نمایاں حیثیت دی ہے جس میں کہا گیا کہ اس رقم سے مختصر تعداد پر مشتمل نوجوان، انتہائی امیر افغانی بن گئے ان میں سے بیشتر نے امریکی فوج کے مترجم کی حیثیت سے کام شروع کیا اور اور کروڑ پتی بن گئے.

سی پیک منصوبے افغانستان تک پھیلانے کی اُمیدہے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور کااہم بیان

امریکی نشریاتی ادارے” سی این بی سی“ نے یونیورسٹی کے نتائج پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ کنٹریکٹرز کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی جس نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بالآخر اس کی نازک جمہوریت کو تباہ کر دیا سی این بی سی نے کہا کہ امریکا نے افغانستان کی تعمیر نو میں یہ تمام کوششیں کیں پھر بھی طالبان کو ہر صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے، فوج کو تحلیل کرنے اور امریکی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے میں صرف 9 دن لگے. پینٹاگون واچ ڈاگ سیگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں افغانستان میں دو مرتبہ امریکی سفیر ریان کروکر نے نائن الیون کے بعد کی کرپشن کو امریکا کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کی ناکامی کا واضح پہلو شورش نہیں بلکہ مقامی بدعنوانی کا وزن تھا. کئی کروڑ پتی افغان باشندوں میں بیشتر نے امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام شروع کیا اور اپنی وفاداری کی وجہ سے وہ دفاعی معاہدوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں سے ایک کابل میں انگریزی کے استاد فہیم ہاشمی تھے جنہیں امریکی فوج نے بطور مترجم اپنے ساتھ شامل کیا بعد میں فہیم ہاشمی نے ایک کمپنی قائم کی جو فوجی اڈوں کو سامان اور ایندھن فراہم کرتی تھی.

وقت آ گیا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا…امریکا

فہیم ہاشمی گزشتہ ماہ کابل حکومت کے خاتمے کے لیے بدعنوانی کو مورد الزام ٹھہرانے سے نہیں شرماتے انہوں نے 2013 میں یو ایس نیشنل پبلک ریڈیو کو بتایا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ کرپشن ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے میرے خیال میں بدعنوانی نہ صرف کاروبار پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے بلکہ اس کا براہ راست تعلق عدم تحفظ سے بھی ہے. اسی طرح حکمت اللہ شادمان بھی امریکی فوج کے مترجم تھے 2007 میں 5 برس بطور ترجم کام کرنے کے بعد انہوں نے ایک ایک ٹرک کرائے پر لیا اور امریکی اڈے کو ایندھن اور سامان کی فراہمی شروع کی2009 میں ان کی کمپنی نے محکمہ دفاع کو 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بل دیا اسی طرح 2007 اور 2012 کے درمیان ان کی ٹرکنگ کمپنی نے امریکی حکومت کے معاہدوں سے 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر وصول کیے.
2012 میں امریکی محکمہ انصاف نے حکمت اللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی فوجیوں اور افغان حکومت کے عہدیداروں کو معاہدوں کے عوض رشوت ادا کرتے رہے ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے پینٹاگون سے اپنے کام کی مد میں غیرمعمولی زائد وصولیاں کیں. 2014 میں نیدرلینڈز میں قائم سپریم گروپ نے دھوکا دہی کے الزامات کا اعتراف کیا اور 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانے اور ہرجانے کی ادائیگی پر رضامند ہو گیا جو کہ اس وقت دفاعی ٹھیکیدار پر عائد سب سے بڑی سزا میں سے ایک تھی لیکن رواں ہفتے کے آخر میں شائع ہونے والی بیشتر رپورٹوں میں کہا گیا کہ افغانستان میں ٹھیکے تفویض کرنے کے عمل میں ہونے والی کرپشن اور دھوکا دہی کے بارے میں کچھ رپورٹ نہیں ہوتا.

حکومت کا 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے

FOLLOW US