Sunday January 19, 2025

سی پیک منصوبے افغانستان تک پھیلانے کی اُمیدہے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور کااہم بیان

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہونے کے ساتھ ہی سی پیک رابطے افغانستان تک بڑھنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پرامید ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تعمیر نو سے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔ چین بھی سی پیک کو اور رابطوں کو بٹھسانا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس جولائی میں داسو حملے میں نو چینی ورکرز کی ہلاکت کے بعد ملتوی ہو گیا تھا۔اجلاس میں دونوں ممالک کے ماہرین چین پاکستان اقتصادری راہدری کے اگلے مرحلے کے لیے منصوبوں پر غور کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سی پیک میں اب تک 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے، 12ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ، منصوبوں سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی فیبریکیٹڈ گھروں کی ٹیکنالوجی لے کر آئی ہے،5 مرلے کا گھر تقریباً 40 لاکھ روپے سے 40 دنوں میں تیار ہو گا۔

وقت آ گیا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا…امریکا

’ ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا‘ گلبدین حکمت یار کھل کر بول پڑے

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت جلد الیکٹرک گاڑیاں کثیر تعداد میں نظر آئیں گی، 5 ایکڑ زمین پر فیکٹری قائم کی ہے اور تقریباً چین کی سیرامکس کی کمپنی ٹائلز کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہے،135 ایکڑ زمین پر 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی چینی سرمایہ کار ہیں سب کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور ان کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے زراعت کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے جبکہ پاکستان نے زراعت کے شعبے میں وہ خاص مقام حاصل نہیں کیا جو ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو حاصل کرنا چاہئے تھا خالد منصور نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہتا ہے تاکہ زرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد ہی الیکڑک گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی اور اس ضمن میں10ملین ڈالر سے کام شروع کیا ہے، زراعت کی ترقی کیلئے چین کی کمپنیاں کیڑے مار ادویات کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کریں گی انہوں نے بتایا کہ اوپو موبائل کمپنی نے پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا فیز ون تکمیل کے مراحل میں ہے،گوادر پورٹ فعال ہے۔

پرانے ایڈرائیڈفونز پریوٹیوب،گوگل پلے سٹورسمیت دیگر سروسز رواں ماہ بند ہوجائینگی

حکومت کا 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے

FOLLOW US