حکومت کا 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے

   
   

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے اضلاع میں 4 ستمبر کو کچھ بندشیں لگائی تھیں۔24 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔پنجاب کے 5 اضلاع لاہور،فیصل آباد ، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی۔16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔پنجاب کے 5 اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں بندشیں برقرار رہیں گی۔
کاروبار کی مکمل بندش کی طرف نہیں جا رہے۔انٹرسٹی بس سروس کے لیے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت پو گی۔حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لے کر آئیں۔6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائنگ کا ٹائم بڑھا کر 10بجے تک کیا جا رہا ہے۔پارکس اور جمز مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔

پی آئی اے نے مزید دو طیارے خرید لیئے ، ایک اسلام آباد پہنچ گیا ، مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے ویکسی نیشن جرائیں۔ 30 ستمبر تک ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس ابھی موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے مگر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ اگر ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے، احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 5 کروڑسے زائد افراد کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے اور 2 کروڑ افراد کو دونوں خوراک لگ چکی ہے۔اسلام آباد میں پیر کو ماسک پہنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد کی ملاقات، وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی

مہم کے پہلے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک5 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ اصلاحات سے متعلق انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہا ہے اور ایم ٹی آئی کا نظام لایا جا رہا ہے۔

’ ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا‘ گلبدین حکمت یار کھل کر بول پڑے




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان گرے لسٹ میں برقرار ، ترکی کو کس فہرست میں ڈال دیا گیا؟ فیٹف اجلاس سے بڑی خبر آگئی
فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی یونین سے دور ہوجائیں گے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے
اب پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریاں وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتیں، حکومت نے فوج سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا
سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم فی الحال خورشید شاہ کو مزید قید رکھنے کا جواز نظر نہیں آتا۔
باجوڑ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید
پاکستان کے اہم شہر میں زوردار دھماکہ، متعدد شہادتوں کی اطلاعات آگئیں

سپورٹس
رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟
کیا ر وہت شرما زخمی ہو گئے ،وارم اپ میچ میں وہ بغیر آوٹ ہوئے پویلین کیوں لوٹے ؟ جانئے
ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بھارتی ٹیم بھی گرائونڈ میں پہنچ گئی اور پھر ۔ ۔ ۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دیدی
12 سالہ پاکستانی بچے نے بھارت کے بڑے کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔ہر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ والے دن ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا سے دو رہنے کا اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy