Sunday January 19, 2025

وقت آ گیا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا…امریکا

واشنگٹن: امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے. انہوں نے امریکی کانگریس کے سامنے پالیسی بیان میں بتایا کہ افغانستان کے مستقبل پر پاکستان سے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا اس معاملے کوبھی دیکھ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان پرعالمی تقاضے پورے کرنے کے لیے دباﺅ بڑھائے پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف مختلف مواقعوں پرامریکا سے تعاون کیا ہے امریکا آنے والے ہفتوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے گا. بلنکن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات کا ٹکراﺅ بھی رہا ہے پاکستان کا افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کردار رہا ہے.

پرانے ایڈرائیڈفونز پریوٹیوب،گوگل پلے سٹورسمیت دیگر سروسز رواں ماہ بند ہوجائینگی

امریکی وزیرخارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان طالبان کی سرپرستی بھی کرتا رہا اورہمارا اتحاد ہ بھی رہا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے . انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مفادات ہیں بعض اوقات پاکستان اور امریکا کے مفادات کا ٹکراﺅ بھی ہوتا ہے پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا آنے والے دنوں میں یہ دیکھا جائے گا کہ امریکا افغانستان کے مستقبل میں پاکستان کا کیا کردار دیکھنا چاہتا ہے . امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ افغانستان میں سفارتی مشن شروع کردیا گیا ہے افغانستان میں کسی بھی خطرےپرنظررکھیں گے کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری ردعمل دیں گے. انہوں نے کہاکہ افغان شہریوں کی مدد کرتے رہیں گے اقوام متحدہ حکام سے افغان عوام کی مددسے متعلق بات چیت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلامیں توسیع سے مزیدجانی نقصان کاخدشہ تھا.

حکومت کا 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے

’ ایک جاسوس نے پنج شیر میں فساد کروایا‘ گلبدین حکمت یار کھل کر بول پڑے

FOLLOW US