Tuesday January 21, 2025

امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ،کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ

واشنگٹن: کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیاہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے فورسز نے افغان صوبے ننگرہار میں داعش جنگجوو¿ں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیاجس میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والا کابل ائیرپورٹ حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا، حملے میں کسی عام شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ قبل ازیں امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن کو امریکی کمانڈرز نے داعش پرحملے کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔

پاکستانی نژاد خاتون نے 6فٹ 3انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنےکا مطالبہ کر دیا

پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ، سخت پابندیاں عائد

FOLLOW US