ورجینیا: ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون زہاب کمال خان نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی لمبے ترین بال رکھنے والی 30سالہ خاتون نے 17سال کے بعد بال کٹواکر 6فٹ 3انچ کے بال عطیہ کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔خاتون کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پہلے لمبے اور پھر چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل اسکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انھیں 13سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔زہاب کمال کے مطابق انھوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطی نہیں کیے گئے تھے۔بعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔زہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود کو چھوٹے بالوں میں دیکھنے کے لیے پرجوش تھیں لیکن وہ اب ہمیشہ اپنے بالوں کو یاد کریں گی۔
شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنےکا مطالبہ کر دیا