Friday November 22, 2024

پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ، سخت پابندیاں عائد

لاہور : پنجاب کے 11 اضلاع میں لاک ڈاون نافذ، سخت پابندیاں عائد ، لاک ڈاون والے اضلاع میں ہفتے میں 2 روز مارکیٹس بند رہیں گی، ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی، عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبے کے 11 گنجان آباد اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، حکومت نے پڑول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کردی

مذکورہ اضلاع میں لاک ڈاؤن 27 اگست سے 15 ستمبر تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے کے 5 ایام میں عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہفتہ، اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ لاک ڈاؤن والے اضلاع میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔ تمام مذہبی، ثقافتی، دیگرتقریبات انڈور کرنے پر پابندی ہوگی، ان ڈورڈائننگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی، ریسٹورنٹس آوٹ ڈورڈائننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری، نجی دفاترمیں صرف 50 فیصد عملے کو آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 50 فیصد مسافروں کیساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا نے مزید 95 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.42 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

پاک فوج کا یوم دفاع و شہداء ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان اس بار ہمیشہ کی طرح یوم شہدا قوم کے ساتھ مل کرمنائیں گے

FOLLOW US