Sunday January 19, 2025

شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنےکا مطالبہ کر دیا

کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کو ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کیےجانےکا مطالبہ کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ رمیز راجہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔ تبدیلی ضروری تھی۔اب رمیز راجہ کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے، حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت ہے اور دونوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔شاہین آفریدی سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

’کابل ائیر پورٹ چلانے میں تکنیکی تعاون کا معاملہ ، طالبان سے براہ راست رابطے میں ہیں‘ ترک صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، حکومت نے پڑول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کردی

پاک فوج کا یوم دفاع و شہداء ’وطن کی مٹی گواہ رہنا‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان اس بار ہمیشہ کی طرح یوم شہدا قوم کے ساتھ مل کرمنائیں گے

FOLLOW US